۔تواریخ ۱ 11 : 1 (URV)
تب سب اِسرا۴یلی حبرُون میں داؔؤد کے پاس جمع ہو کر کہنے لگے دیکھ ہم تیری ہی ہڈّی اور تیرا ہی گوشت ہیں ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 2 (URV)
اور گُذشتہ زمانہ میں اُس وقت بھی جب ساؔؤل بادشاہ تھا تُو ہی لے جانے اور لے آنے میں اِسرائیلیوں کا رہبر تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تجھے فرمایا کہ تُو میری قَوم اِسراؔئیل کی گلہ بانی کریگا اور تُو ہی میری قَوم اِسؔرائیل کا سردار ہوگا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 3 (URV)
غرض اِسراؔ ئیل کے سب بُزرگ ھبرُون میں بادشاہ کے پاس آئے اور داؤد نے حبرُؔون میں اُنکے ساتھ کُداوند کے حُضور عہد کیا اور اُنہوں نے خُداوند کے کلام کے مطُابق جو اُس نے سمؔوایل کی معرفت فرمایا تھا داؔؤد کو ممُسوح کیا تا کہ وہ اِسرائیلیوں کا بادشاہ ہو۔
۔تواریخ ۱ 11 : 4 (URV)
اور داؔؤد اور تمام اِسرائیلی یرؔوشلیم کو گئے (یبُوس یہی ہے) اور اُس ُملک کے باشنِدے سے یُبوسی وہاں تھے۔
۔تواریخ ۱ 11 : 5 (URV)
اور یُبوس کے باشندوں نے داؤد سے کہا کہ تُو نے یہاں آنے نہ پائیگا تَو بھی داؔؤد نے صّیُون کا قلعہ لے لِیا ۔ یہی داؔؤد کا شہر ہے۔
۔تواریخ ۱ 11 : 6 (URV)
اور داؔؤد نے کہا کہ جو کوئی پہلے یبُوسیوں کو مارے وہ سردار اور سِپہ سلار ہوگا اور یُوآب بن ضرویاہ پہلے چڑھ گیا اور سردار بنا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 7 (URV)
اور داؔؤد قلعہ میں رہنے لگا ۔ اِسلئے اُنہوں نے اُسکا نام داؤد کا شہر رکھاّ ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 8 (URV)
اور اُس نے شہر کو گِرداگرِد یعنی ملوِّ سے لیکر گِرد اگرِد بنایا اور یُوآب نے باقی شہر کی مرمّت کی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 9 (URV)
اور داؤد ؔ ترقّی کرتا گیا کیونکہ ربُّ الافواج اُسکے ساتھ تھا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 10 (URV)
اور داؔؤد کے سُورماؤں کے سردار یہ ہیں جنہوں نے اُسکی سلطنت میں سارے ا،سرائیل کے ساتھ اُسے تقویّت دی تا کہ جَیسا خُداوند نے اِسرائیل کے حق میں کہا تھا اپسے بادشاہ بنائیں ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 11 (URV)
اور داؔؤد کے سُورماؤں کا شُمار یہ ہے یسوؔبعام بن حکمونی جو تیسوں کا سردار تھا ۔ اپس نے تین سَو پر اپنا بھالا چلایا اور اُنکو ایک ہی وقت میں قتل کیا ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 12 (URV)
اُسکے بعد اخوحیؔ دودو کا بیٹا الِیعزر تھا جو اُن تینوں سُورماؤں میں سے ایک تھا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 13 (URV)
وہ داؔؤد کے ساتھ فسؔدمیّم میں تھا جہاں فلِستی جنگ کرنے کو جمع ہُوئے تھے ۔ وہاں زمین کا ایک قِطہ جَو سے بھرا ہُوا تھا اور لوگ فلِستیوں کے آّگے سے بھاگے۔
۔تواریخ ۱ 11 : 14 (URV)
تب اُنہوں ے اُس قِطعہ کے بیچ میں کھڑے ہو کر اُسے بچایا اور فلستیوں کو قتل کیا اور خُداوند نے بری فتح دیکر اُنکو رہائی بخشی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 15 (URV)
اور اُن تیِسوں سرداروں میں سے تین داؔؤد کے ساتھ اپس چٹان پر یعنی عدُلام کے مغارہ میں اُتر گئے اور فلِستیوں کی فوج رفائیم کی وادی میں خَیمہ زن تھی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 16 (URV)
اور داؔؤد اُس وقت گڑھی میں تھا اور فلستیوں کی چوَکی اُس وقت بیت لحم میں تھی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 17 (URV)
اور داؤد نے ترسکر کہا اِے کاش کوئی بیت لحم کے اُس کوئیں کا پانی جو پھاٹک کے قریب ہے مجھے پینے کو دیتا!۔
۔تواریخ ۱ 11 : 18 (URV)
تب وہ تینوں فلِستیوں کی صف توڑ کر نِکل گئے اور بَیتؔ لحم کے اپس کوئیں میں سے جو پھاٹک کے قریب ہے پانی بھر لیا اور اُسے داؔؤد کے پاس لائے لیکن داؔؤد نے نہ چاہا کہ اُسے پانے بلکہ اُسے خُداوند کے لئے تپایا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 19 (URV)
اور کہنے لگا کہ خُدا نہ کرے کہ میں ا۔یسا کرُوں ۔ کیا میں اِن لوگوں کا خون پُیوں جو اپنی جانوں پر کھیلے ہیں ؟ کیونکہ وہ جان بازی کرکے اُسکو لائے ہیں ۔ سو اُس نے نہ پیا پر نہ پیا ۔ وہ تینوں سُورما ا۔یسے اَیسے کام کرتے تھے۔
۔تواریخ ۱ 11 : 20 (URV)
اور یُوآب کا بھائی ابی شے تینوں کا سردار تھا ۔ اُس نے تین سَو پر بھالا چلایا اور اُنکو مار ڈالا ۔ وہ اِن تینوں میں نامی تھا ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 21 (URV)
یہ اُن تینوں میں اُن دونوں سے زیادہ معّزز تھا اور اُنکا سردار بنا لیکن اُن پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہنچانا ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 22 (URV)
اور بِنایاہ بن یہویدع ایک ایک قبضیئیلی سُورما کا بیٹا تھا جس نے بری بہادری کے کام کئے تھے ۔ اُس نے موآب کے اریؔ ایل کے دونوں بیٹوں کو قتل کیا اور جا کر برف کے موسم میں ایک گڑھے کے بیچ ایک شیر کو مارا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 23 (URV)
اور اُس نے پانچ ہاتھ کے ایک قد آوار مصری کو قتل کیا حالا نکہ اُس مصرِ ی کے ہاتھ میں جُلا ہے کے شہتیر کے برابر ایک بھالا تھا پر وہ ایل لاٹھی لئے ہُوئے اُسکے پاس گیا اور بھالے کو اُس مصرِی کے ہاتھ سے چھینکر اُسی کے بھالے سے اُسکو قتل کیا۔ ۰
۔تواریخ ۱ 11 : 24 (URV)
یہویدع کے بیتے بناؔیاہ نے اَیسے اَیسے کام کئے اور وہ اُن تینوں سُورماؤں میں نامی تھا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 25 (URV)
وہ اُن تیسوں سے معزّز تھا پر پہلے تینوں کے درجہ کو نہ پہُنچا اور داؤد نے اُسے اپنے مُحافظ سپاہیوں کا سردار بنایا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 26 (URV)
اور لشکروں میں سُورمایہ تھے ۔ یوآب کا بھائی عساؔہیل اور بیَت لحمی دوؔدو کا بیٹا اؒحنان ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 27 (URV)
اور سموت ہردُری ۔ خلس جلونی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 28 (URV)
تقوعی عقیس کا بیٹا عَؔیرا ۔ ابی عزر عنتوتی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 29 (URV)
سِبکی حوساتی ۔ عیلی اخوحی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 30 (URV)
مہری نطوفاتی ۔ حلدبن بعنہ نطُوفاتی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 31 (URV)
بنی بینمین کے جبعہ کے ریبی کا بیٹا اِتی ۔ بنیاہ فرعاتونی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 32 (URV)
جعس کی ندیوں کا باشندہ ھُوری ۔ ابی ایل عرباتی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 33 (URV)
عزماوت بحرُومی ۔ الیحبا سعلبُونی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 34 (URV)
بنی ہشیم جزوُنی ۔ ہراری شجی کا بیٹا یُونتن ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 35 (URV)
اور ہراری سؔکار کا بیٹا اخی آدم ۔ اِلفال بن اُورؔ ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 36 (URV)
حضر مکیراتی ۔ اخیاہ فلُونی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 37 (URV)
حصُرو کرملی نعزیؔ بن ازبی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 38 (URV)
ناتن کا بھائی یوایل ۔ مِنبار بن ہاجری۔
۔تواریخ ۱ 11 : 39 (URV)
صِلق عموّنی ۔ نحری بیروتی جو یوُآب بن ضرویاہ کا سِلاح بردار تھا۔
۔تواریخ ۱ 11 : 40 (URV)
عیرا اِتری ۔ جریب اتری۔
۔تواریخ ۱ 11 : 41 (URV)
اُوریاہ حتّی ۔ زبدبن اخلی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 42 (URV)
سِیزا رُوبینی کا بیٹا عدینہ رُوبینیوں کا ایک سردار جسکے ساتھ تیس جوان تھے۔
۔تواریخ ۱ 11 : 43 (URV)
حنان بن معکہ ۔ یوُسفط مِتنی ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 44 (URV)
عز ّیا عستاراتی۔ خُوتام عروعیری کے بیٹے سماع اور یعی ایل ۔
۔تواریخ ۱ 11 : 45 (URV)
یدیع ایل بِن سِمری اور اُسکا بھائی یُوخاٹیصی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 46 (URV)
الیؔ ایل محاوی اور لنعم کے بیٹے یریبی اور یپوساویاہ اور یتمہ موآبی۔ الی ایل اور عوبید اور یعسی ایل مصنوبائی۔
۔تواریخ ۱ 11 : 47 (URV)

1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11 12 13 14 15 16 17 18 19 20 21 22 23 24 25 26 27 28 29 30 31 32 33 34 35 36 37 38 39 40 41 42 43 44 45 46 47

BG:

Opacity:

Color:


Size:


Font: